31/Oct/2018
News Viewed 2569 times
تو ہین رسا لت کیس میں سپر یم کورٹ نے آسیہ مسیح کو بری کر دیا
سپر یم کورٹ نے تو ہین رسالت کے جرم میں سزائے مو ت پا نے والی آسیہ بی بی کو بری کر دیا ،آسیہ بی بی اور کیس میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کیا جا ئے ،چیف جسٹس پا کستان جسٹس ثا قب نثا ر کی سر براہی میں جسٹس آصف سعیدکھو سہ اور جسٹس مظہر عالم میاں ددخیال پر مشتمل تین رکنی خصو صی بینچ نے تو ہین رسالت کیس میں سزائے موت کے خلاف آسیہ بی بی کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے آسیہ بی بی کو بر ی کر دیا،عدالت نے اپنے ریما رکس میں کہا کہ آسیہ بی بی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کیا جا ئے۔
مزید پڑھیں:برطانوی تاریح میں پہلی بار کرنسی میں مسلمان خاتون کی تصویر
آسیہ بی بی پر الزام تھا کہ انھوں نے جون2009میں ایک خا تون سے جھگڑے کے دوران حضرت محمدﷺکی شان میں تو ہین آمیزجملے استعمال کیے تھے،آسیہ بی بی کو تو ہین رسالت کے الزام میں 2010میں لا ہور کی ما تحت نے سزائے مو ت سنائی تھی ،لا ہور ہا ئی کو رٹ نے بھی آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل خا رج کر دی تھی ،جس کے بعد ملزمہ نے عدالت عظمی میں درخواست دائرکی تھی۔